نومبر 23, 2024

خائن رضا شاہ پہلوی کا بیٹا اسرائیل پہنچ گیا

سیاسیات- ایران کے معزول اور مفرور بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کا بیٹا دورے پر امریکہ سے اسرائیل جاپہنچا۔ اس موقع پر خائن رضا پہلوی کے بیٹے نے منافقت سے کام لیتے ہوئے فلسطین سرزمین پر قابض غاصب حکام سے کہا ہے کہ خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور دوستانہ انداز  سے مل کر مستقبل بنائیں گے، حالانکہ وہ خود اپنی خیانت کیوجہ سے امریکہ کی پناہ میں ہے۔ واضح رہے کہ انقلاب اسلامی ایران سے قبل معزول شاہ ایران کے دور میں ایران اور غاصب ریاست اسرائیل کے قریبی تعلقات تھے۔ انقلاب اسلامی ایران میں خائن شاہ کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور انہیں جلاوطنی اختیار کرنا پڑی تھی، انقلاب اسلامی ایران سے پہلے خائن شاہ کا بیٹا، رضا پہلوی فوجی اسکول میں تعلیم کے لیے امریکا چلا گیا تھا، جو اب تک وہیں مقیم ہے۔ واضح رہے کہ خائن شاہ اور اسرائیل خطے میں امریکہ کے ایجنٹ کے طور فلسطینی مظلومین کے خلاف مظالم میں برابر کے شریک تھے۔ خائن شاہ کے مفرور بیٹے نے کمال بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے وقت میں غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کیا ہے جب ماہ رمضان میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی گئی اور غزہ پر قیامت برپا کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − seven =