دسمبر 21, 2024

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کے باوجود حکومت نے پٹرول سبسڈی کی سمری ارسال کر دی

سیاسیات-آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول سبسڈی اسکیم کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود حکومت نے سمری پیش کر دی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول سبسڈی اسکیم کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلیے امیر طبقے سے 75 روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے پیکیج متعارف کرانے کی سمری پیش کر دی۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کیلیے سمری بھیج دی ہے، سمری اس وقت پیش کی گئی جب وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ریلیف پیکیج کا ’تصور‘ دیا تھا۔

فروری میں وزیر اعظم نے موٹرسائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کے کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے  50 روپے فی لٹر زیادہ وصول کر کے پیٹرول پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔

سمری سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے ان صارفین سے 75 روپے فی لیٹر تک اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو پہلے ہی ریکارڈ 282 روپے فی لیٹر قیمت بمشکل ادا کر رہے ہیں،اس اسکیم کو لوگوں کی اکثریت کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − three =