سیاسیات- شمالی کوریا نے خطے میں جاری جنگی مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی۔
غیرملکی میڈیا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں سے صورتحال جوہری جنگ کے دہانے کی طرف جا رہی ہے۔ مشترکہ مشقیں جارحانہ اقدام ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی مشقوں سے جزیرہ نما کوریا میں حالات دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا شمالی کوریا کے خلاف پاگل پن ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ جزیرہ نما کوریا پر منڈلاتے جوہری جنگ کے بادلوں کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر کردار ادا کرے۔