جولائی 3, 2026

سیاسیات- انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے بینچ کی تشکیل پر حکومت اور سپریم کورٹ کے جھگڑے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی اور معاشی بحران پر اعتماد میں لینے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جو اس وقت حکمران اتحاد کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ پرویز الہٰی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بیٹے سے بھی رابطہ کیا۔

دریں اثنا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت المسلمین (ایم بی ڈبلیو) کے رہنما سے ملاقات کی۔

دونوں جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ’غیر آئینی‘ اقدامات کو ناکام بنا کر آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے تمام جمہوری سیاسی قوتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت عوامی حمایت کی کمی کی وجہ سے ’جان بوجھ کر انتخابات سے گریز‘ کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + six =