نومبر 25, 2024

عالمی عدالت انصاف میں ایران کی فتح، امریکہ کی جانب سے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار

سیاسیات-عالمی عدالت انصاف میں ایران کی فتح ہوگئی۔

عالمی عدالت انصاف نے امریکی عدالتوں کی جانب سے کچھ ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دےدیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  عالمی عدالت انصاف نے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے  کو غیر قانونی دیتے ہوئے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہرجانے کی رقم بعد میں طے کی جائےگی۔

دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے منجمد 175 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کے معاملے  پر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 6 پیٹرو کیمیکل کمپنیوں، ان کی ذیلی کمپنیوں،ملائیشیا اور سنگاپور میں تین کمپنیوں پر پابندیاں لگائی تھیں۔

پابندیوں میں شامل کمپنیوں پر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کرنے پر پابندی اور ان کمپنیوں کے امریکہ میں موجود اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + six =