اکتوبر 15, 2024

روس سے تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

سیاسیات- اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق روس سے گندم 372 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سے نومبر تا جنوری درآمد کی جائےگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع 6 روپے فی لیٹر کرنےکی منظوری بھی دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع بڑھانےکے فیصلے پر عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔

ای سی سی کا کہنا ہےکہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے، اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی ہے۔

ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاور پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

ای سی سی نے سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنےکی منظوری بھی دی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × three =