سیاسیات-یمن میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر محافظ سمیت مارا گیا۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یمن میں ایک مبینہ امریکی فضائی حملے میں جزیرہ نما عرب (AQAP) القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر حمد بن حمود التمیمی ،محافظ سمیت ہلاک ہوگیا۔
خبرایجنسی کےمطابق سکیورٹی حکام نےنام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایاہے کہ فضائی حملے میں شمالی صوبے ماریب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جسے التمیمی نے حال ہی میں کرائے پر لیا تھا۔
ایک سرکاری اہلکار نے بھی نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق حمد بن حمود التمیمی جسے عبدالعزیز آل عدنانی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، نے جزیرہ نما عرب کی قیادت کونسل کی سربراہی کی اور عسکریت پسند گروپ کے ‘جج ‘کے طور پر بھی کام کیا۔