نومبر 23, 2024

ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے امریکہ و اسرائیل کی مشترکہ مشقیں

سیاسیات- عرب نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔ عرب نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے طیاروں نے فلسطین کے صحرائے النقب میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا، جس میں 140 سے زائد لڑاکا طیارے، ایک درجن بحری جہاز اور میزائل لانچرز حصہ لیں گے۔ العربیہ کے مطابق اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران امریکی لڑاکا طیارے صحرائے النقب میں اہداف کو 100 ٹن دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنائیں گے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اہداف ایران کے جوہری تنصیبات کے ماڈل کی طرز پر بنائے گئے ہیں اور ان مشقوں کا مقصد ایران کے جوہری تنصیبات پر بمباری کی مشق کرنا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقیں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی اپنی افواج کی جنگی تیاریوں کو بہتر کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کئی بار ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکا ہے اور وزیر دفاع نے یہاں تک بھی کہا تھا کہ یہ کام اکیلے اسرائیل کو کرنا پڑا تو امریکا کا انتظار نہیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 13 =