اکتوبر 28, 2026

سیاسیات۔ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان ریجیم نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ​افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملے میں ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ​پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ بھرپور جواب دیا،​ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے، پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 − 2 =