سیاسیات۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے تہران میں چار بڑے مسلم ممالک کے اہم اجلاس کو امتِ مسلمہ کے اتحاد، خطے میں امن و سلامتی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں ہونے والی اس اہم نشست نے امتِ مسلمہ میں خوشی اور امید کی ایک نئی لہر پیدا کی ہے۔ جو لوگ ہمیشہ سے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی کے خواہاں ہیں، ان کے لیے یہ پیش رفت انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ چاروں ممالک کی جانب سے اس اجلاس کے حوالے سے مثبت خیالات اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پیش رفت کی امید افزا باتیں قابلِ تحسین ہیں۔ امید ہے کہ چاروں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور اتحاد کو مزید فروغ ملے گا اور خطے کو امن و استحکام کی جانب لے جانے کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و اتحاد کی اس حوصلہ افزا کوشش میں پاکستان کا بنیادی کردار ھے فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیر کی فعال کوششوں سے یہ نشست ممکن ھوئی مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ مسائل کے حل، امتِ مسلمہ کے مفادات کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ان شاء اللہ، یہ مثبت پیش رفت مکہ معاہدے کو بھی آگے بڑھانے اور مسلم دنیا میں اتحاد و یکجہتی کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی-
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔





