اکتوبر 28, 2026

سیاسیات۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھ میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں بھی فورسز نے کارروائی کی جس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ صوبے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 7 =