اکتوبر 17, 2026

سیاسیات۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی ’مددگار‘ پیشکش قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مدد دینے سے متعلق اسرائیل کی پیشکش قبول کر لینی چاہیے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا سعودی عرب کو اسرائیل کی یہ پیشکش قبول کرنی چاہیے، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا، ہاں، بالکل، میرا خیال ہے کہ ایسا کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایک سفارتی ذریعے نے اسرائیلی اخبار کو بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اس پیشکش کا ایک مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا بھی تھا۔

تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اقدام کی مخالفت کی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس پر سعودی عوام کی جانب سے ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − 8 =