سیاسیات- پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں مگر اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو بے اصولی پر مبنی ہو، ہم نے بار بار کہا کہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے، ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بےگناہوں کا لہو بہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے، ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں مگر اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری ہوں میرے اوپر بہت ذمہ داریاں ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو بھی دیکھا رہا ہوں، پنجاب لانگ مارچ میں بالکل شرکت کرے گا اور بڑی تعداد میں قافلے شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں متعدد کارکنوں کو اغوا کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، پورے ملک فسطائیت راج ہے ہم انہیں کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








