اکتوبر 9, 2026

سیاسیات- امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف ایک نئے تقریباً تین روزہ شدید فوجی آپریشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ اہداف میں ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ تنصیبات، ڈرونز کے ذخائر اور متعلقہ مراکز، اہم توانائی کی تنصیبات، پاسدارانِ انقلاب کے بعض کمانڈ مراکز اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے دوسری جانب پینٹاگون کا منصوبہ تیار ہونے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر نیا حملہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس کی وجہ ایران کے ساتھ جاری "مثبت” بات چیت بھی بتائی ہے۔

دوسری طرف امریکی فوج خطے میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے اور تین امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں.

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × one =