اکتوبر 5, 2026

سیاسیات۔ امریکا نے برطانوی فوجی اڈے پر حملے کے خدشے کے پیش نظر برطانیہ کے فیئر فورڈ ائیربیس سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکا نے برطانیہ کے فیئرفورڈ ائیربیس سے اپنے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے ہیں۔ یہ پیش رفت ائیربیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے میں 5  افراد کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق آپریشنل سکیورٹی کے باعث اثاثوں اور فوجی دستوں کی نقل و حرکت کی بروقت تصدیق ممکن نہیں تھی، تاہم اب اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آر اے ایف فیئرفورڈ پر تعینات تمام امریکی بمبار طیارے امریکا میں اپنے اڈوں پر واپس پہنچ چکے ہیں۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی بمبار طیاروں کے آپریشنز انجام دینے والے فضائی اہلکار، جن میں بی ون، بی ٹو اور بی 52 طیارے شامل ہیں، دنیا بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت درست اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے ساتھ تیار ہیں۔ ان کارروائیوں میں امریکی سرزمین سے پرواز کرکے مشن مکمل کرنے اور واپس آنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

دوسری جانب برطانوی ائیربیس کے قریب سے گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، جبکہ ایران نے مبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

برطانوی تفتیش کاروں کو ملزمان کی وینز سے پیٹرول ملا تھا، تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ اس کے باوجود برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ لندن کے شمال مغرب میں واقع فیئرفورڈ ائیربیس پر ایک درجن B-1 بمبار طیارے تعینات تھے جنہیں ایران پر امریکی حملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + 9 =