اکتوبر 5, 2026

تحریر: شکور نورزئی

جس طرح پچھلی دہائیوں سے بلوچستان کے نظر انداز ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جناح پیپلز ٹرین نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔

یہ تمام تر کامیابی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک اور میر لیاقت لہڑی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد بنا دیا۔ جناح پیپلز ٹرین کے افتتاح نے بلوچستان کے عوام میں پائے جانے والے احساسِ محرومی کے شک و شبہات کو دور کیا بلکہ بلوچستان کی غیور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

29 ستمبر 2026 وہ تاریخی اور خوشی کا دن تھا جب پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وزراء، عہدیداران اور کارکنان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح کیا۔

اس افتتاح کے ذریعے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک اور میر لیاقت لہڑی نے ان تمام شر پسند عناصر پر کاری ضرب لگائی جنہیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی سے الرجی ہے اور جو کبھی نہیں چاہتے کہ بلوچستان سے غربت کا خاتمہ ہو اور بلوچستان ترقی کرے۔

پیپلز جناح ٹرین کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، صوبائی وزراء حاجی میر علی مدد جتک، وزیر ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی، صوبائی وزیر ایریگیشن میر صادق عمرانی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، زرک مندوخیل، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری بہبود آبادی حاجی ولی محمد نورزئی، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج، عبید گورگیج، صمد گورگیج اور بہت سے قومی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

بلوچستان میں پہلی بار حکومت اور عوام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بلوچستان کی غیور عوام کے دلوں سے مخالفین نے جو زہر بھرا تھا وہ ختم ہو گیا۔

پروگرام کے آخر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا خصوصی طور پر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =