سیاسیات۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اس دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیشرفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی اور اس موقع پر فریقین کا آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی رسومات کے بعد جلد ازجلد طے کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








