سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف مذاکرات کار ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، اقدام کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے، آبنائے ہرمز پر مشاورت کے لیے ایرانی وفد عمان پہنچ گیا ہے۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ وفد میں وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھے گا، فیصلے مشاورتی اسمبلی اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔







