جون 21, 2026

سیاسیات۔ بلومبرگ کا کہنا ہے ایران جنگ نے پاکستان کو دہائیوں بعد سب سے بڑا سفارتی فائدہ دے دیا، اسلام آباد 2025 کے آغاز میں مشرق وسطیٰ میں تقریباً غیر مؤثر تھا، لیکن اب وہ ایک اہم سفارتی اور عسکری کھلاڑی بن چکا۔ اس پیشرفت نے پاکستان کو اپنے بڑے حریف بھارت کے سائے سے نکالنے میں مدد دہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات بھی روشن کر دئیے۔ ماضی میں واشنگٹن کا جھکاؤ بھارت کی طرف تھا، مگر اب پاکستان کی بڑھتی سفارتی حیثیت نے اس توازن کو تبدیل کردیا ہے۔ امریکی ماہر کرسٹوفر کلری کا کہنا ہے پاکستان 2025 کے آغاز میں مشرق وسطیٰ میں تقریباً غیر مؤثر تھا، لیکن اب وہ ایک اہم سفارتی اور عسکری کھلاڑی بن چکا ہے، امریکی سفارتی ماہر جے ٹروزدیل نے بتایا پاکستان جو بیک وقت تہران، واشنگٹن، ریاض اور بیجنگ سے رابطہ کر سکتا ہو، وہ نہ صرف عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے بلکہ اہم بین الاقوامی اقدامات میں پیش رفت بھی ممکن بنا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two − one =