دسمبر 27, 2024

نگراں وزیر اعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن نے تین ناموں پر غور شروع کر دیا

سیاسیات- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے تین ناموں پر غور شروع کردیا جب کہ قیادت نے مزید نام بھی طلب کیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب نگراں وزیراعلی کے تقرر کے لیے ن لیگ نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔پارٹی کی جانب سے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے سینئر رہنماؤں سے نگراں وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کرلیے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے خط لکھ رکھا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six − 4 =