جون 19, 2026

تحریر: سید اعجاز اصغر

نیتن یاہو کی بزدلی کا اندازہ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ کے دوران اقوام عالم کو بھر پور طریقے سے ہوگیا تھا جب  ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیلی سیکیورٹی کے سربراہان نے چوتھے دن اسے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیاتھا-

چینل 13ایران کی ‘جاری’ جوابی کارروائیوں اور اسرائیل کو ہونے والے بڑے نقصانات سے چونک کر، بہت سے اسرائیلی سیکیورٹی کے سربراہ چاہتے تھے کہ یہ رک جائے۔یہ وہ وقت تھا جب نیتن یاہو نے فوری طور پر امریکہ سے رابطہ کیا۔

اب پھر حالیہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ طے پا جانے کے بعد

اسرائیل نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مصر پر دباؤ ڈالے کہ وہ تل ابیب کے خلاف اپنی فوجی طاقت کو بڑھانے سے روکےمصر نے حال ہی میں سینائی میں چین میں تیار کردہ HQ-9B فضائی دفاعی نظام تعینات کیا ہے۔

سچ کہوں تو سب سیسی کا ڈرامہ معلوم ہورہا ہے مگر قطر پہ حملے کے بعد یہ بات طے ہے کہ ان سب کی پھٹی پڑی ہے

پاکستان کی طاقت اب سپر پاور طاقتوں میں شمار ہونے لگی ہے پاکستان  ایک اسلامی نیٹو تشکیل دے سکتے ہے

پاکستان کے وزیرِ دفاع کے بقول ایک ایسے اسلامی اتحاد کی تشکیل ضروری ہے جو نیٹو جیسا ہو؛ اسلامی ممالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دیگر اقوام کی طرح اپنی خودمختاری کا دفاع کریں، اور وزیر دفاع نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی کو اس پر اعتراض کرنے کا حق ہے۔

جیسے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے معاہدے ہیں، ویسے ہی دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے معاہدے کے مطابق، عربستان کے دفاع کو پاکستان کے دفاع کے مترادف سمجھا جائے گا اور اس کے برعکس بھی۔

یہودی پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے کہ ایران لبنان اور غزہ کی حالت دیکھ لیں اب پاکستان کی باری ہے۔

یہودیوں کی تربیت اس طرح کی جاتی ہے کہ غزہ و فلسطین کی نسل کشی کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ بالغ ہو کر قاتل بنتے ہیں اس لئے وہ فلسطین مسلمانوں سے خوفزدہ ہیں اور نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں۔

یہودی ربی یسروئیل ڈووڈ ویس کے مطابق

درسی کتاب میں یہود دشمنی کامطلب صہیونی ریاست اسرائیل رکھ دیا گیا ہے۔

اصل میں یہودیوں دشمنی کی علامت وہ ہیں۔  جو غزہ میں لوگوں کو مار رہے ہیں۔  جو ہر اس شخص کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں جو ان کی مخالفت کرتا ہے، بشمول یہودی۔

انہوں نے مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان نفرت بھی پیدا کی۔

وہ غزہ میں لوگوں کو مار رہے ہیں۔  وہ یہودیوں کو مار رہے ہیں۔  ان کے فوجی بھی زمین پر قبضے کے لیے مر رہے ہیں۔

اب یہودیوں کی عقل پر پردہ ڈال دیا گیا وہ اپنے انجام سے غافل ہیں۔نہیں جانتے کہ ان کا مستقبل بہت بھیانک اور خطرناک ہوتا جارہا ہے۔پاکستان کو دھمکی آمیز پیغامات دینے والے سوچ لیں کہ پاکستان نے اسرائیل کا ارمان پورا کر دیا

پاک فوج اسرائیل کے بلکل قریب واقع ‘الجوف’ ائر بیس کا کنٹرول سنبھالنے پہنچ گئی۔ اسرائیل کو بڑا شوق ہو رہا تھا کہ ایران فتح کر کے وہاں اپنی کٹھ پتلی حکومت بنا کر بیٹھ جائے۔ پھر انڈیا اور افغانستان کے ساتھ ملکر تین طرف سے پاکستان کو سینڈویچ بنا دے۔

اسرائیل تو پاکستان کی سرحد تک نہیں آسکا۔ لیکن پاکستان اسرائیل کی سرحد تک پہنچ گیا ہے۔ ایسے لگ رہا ہے جیسے کوئی غیبی ہاتھ سرگرم ہو جس کے سامنے ساری سپر پاورز بےبس ہوں۔

اسرائیل کو پیغام ہے کہ اگر ہم بموں اور گولیوں سے مر سکتے ہیں تو یہودی ہم سے زیادہ نازک ہیں۔ اور  پاکستانی تو کافی پاگل ہیں۔ یہاں اگر اعلان کردیا گیا کہ اسرائیل کے خلاف اور حرمین کی حفاظت کے لیے رضاکار چاہئیں تو دس پندرہ لاکھ لوگ ویسے ہی لڑنے پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =