جولائی 3, 2026

سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آرمینیاء کے دارالحکومت ایروان میں صدر مسعود پزشکیان اور وزیراعظم نیکول پاشینیان کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ اس ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بہت سارے شعبوں میں تعاون پر سنجیدہ بات چیت کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی و انجینئرنگ منصوبوں سمیت ثقافتی شراکت داری شامل ہے۔ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کی موجودگی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے ہونے والے امن معاہدے کے تناظر میں کہا کہ آرمینین فریق نے واشنگٹن میں ہونے والی ٹرانزٹ ڈیل کے حوالے سے ہمیں خاطر خواہ وضاحت پیش کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج کی بات چیت میں آرمینیاء نے ضروری یقین دہانی کرائی کہ وہ ایران کی ریڈ لائن سے واقف ہیں، جن کا ہم نے خیال رکھا اور ہمیشہ رکھیں گے۔ آرمینیاء کبھی بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارے درمیان یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹرٹیجک تعاون کی دستاویز کو جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + eighteen =