جولائی 1, 2026

سیاسیات۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر پیوٹن سے ٹیلی فون پر طویل بات چیت کی جس میں صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا ہے کہ وہ یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

یورپی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت کے دوران ہی روسی صدر کو ٹیلی فون کر دیا تھا۔

روس کے صدارتی مشیر یوری اُوشاکوف کے مطابق ٹیلی فون امریکی صدر نے کیا اور یہ گفتگو 40 منٹ تک جاری جو کہ بے تکلفی پر مبنی اور تعمیری تھی۔

صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کی جس میں دونوں ملکوں کے نمائندوں کا درجہ بڑھانے کی تجویز پر بھی آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدرپیوٹن نےٹرمپ سےکہا کہ وہ یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیارہیں۔روس یوکرین صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کی امید ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدہ ہو گیا تو امریکہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت میں مدد کرےگا۔ پیوٹن زیلنسکی میٹنگ کے لیے انتظامات شروع کر دیے  ہیں ،مقام کا تعین بعد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے ان ملاقاتوں کو بہت مفید قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ معاملات ٹھیک رہے تو یوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے، ہم روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن قائم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − one =