جولائی 15, 2026

سیاسیات- بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم پر خاموش نہ رہ سکیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکا ہے جس میں 18ہزار  430  بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔

پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے، یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے۔

اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا بہیمانہ قتل فلسطینی سرزمین پرایک اورگھناؤنا جرم ہے، سچائی کے لیے کھڑے ہونے والوں کا حوصلہ اسرائیل کے مظالم اور نفرت سے کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ ان بہادر صحافیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ حقیقی صحافت کیا ہے، خدا ان کی روح کو سکون دے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 1 =