جون 29, 2026

سیاسیات- اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ  وہ اپنی سلامتی کے لیے غزہ کے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھالنا چاہتے ہیں۔

نیتن یاہو  نےکہاکہ وہ غزہ پر  حکمرانی نہیں چاہتے تاہم غزہ پر  مکمل کنٹرول کے بعد اسے سویلین حکومت کے حوالے کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے بعد صیہونی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع کچھ علاقوں سے فلسطینیوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیدیا۔

انہوں نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو کسی صورت غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل  کا اصل مقصد فلسطینیوں کا قتل عام کرنا اور  بے دخلی کا ہے، نیتن یاہو یرغمالیوں کو اپنے مفادات پر قربان کرنا چاہتے ہیں، مزاحمتی تنظیم کے مطابق وہ دشمن کے خلاف  آخر تک لڑتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 5 =