جون 29, 2026

سیاسیات- امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے عہدیداروں اور  ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ نے امن عمل کو  نقصان پہنچانے پر  ‘پی اے’ کے عہدیداروں اور  ‘پی ایل او’ کے ارکان پر  پابندیاں لگائی ہیں، پابندی کے شکار  افراد امریکہ کا سفر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیاکہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے ایسے اقدامات کیے ہیں جو کہ دہشتگردی کی حمایت کے زمرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں کو جوابدہ کرنا اور  ان پر پابندیاں لگانا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔

یہ پابندیاں اس وقت لگائی گئی ہیں جب امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں۔

یاد رہےکہ اس سے قبل امریکہ فلسطینی امور کے دفتر  اور  فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے لیے مالی امداد بھی بند کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + eighteen =