جولائی 2, 2025

سیاسیات۔ امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے گذشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی۔ امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب نہیں کیں۔ ایران نے گذشتہ ماہ خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایران نے بعد میں مائنز جہازوں سے آف لوڈ کی یا نہیں۔

امریکی حکام کے مطابق انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کی تھی۔ دوسری جانب خلیجی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد کم ہوئی ہیں۔ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =