جولائی 1, 2025

سیاسیات۔ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی کارروائیوں پر اب تک اربوں ڈالر پھونک چکا ہے۔

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اکتوبر 2023 کے بعد امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک دفاعی بجٹ پر 46.5 ارب ڈالر خرچ کیے جب کہ اسرائیل کو سب سے زیادہ پیسے امریکہ نے دیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو 17.9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی جس میں 6.8 ارب ڈالر فوجی سامان کی خریداری، 4.5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4.4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کے لیے دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکہ کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − two =