اپریل 22, 2025

وزیراعظم سے اماراتی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور

سیاسیات۔ متحدہ عرب امارات (یواےای) کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان  نے  وزیراعظم  شہباز  شریف  سے ملاقات کی اور  دوطرفہ تعلقات کے فروغ  اور  باہمی دلچسپی کے  امور  پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنےکے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی وعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے یو اے ای کی پاکستان کے لیے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعاون کو مزیدگہرا کرنےکا عزم ظاہر کیا۔

اس سے پہلے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیےگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × five =