جنوری 17, 2025

امید ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائیگا۔ انٹونی بلنکن

سیاسیات- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونی بلنکن نے کہا جنگ بندی سے متعلق حتمی معاملات پر امریکی ثالثوں اور قطری حکام سے گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی ٹیم سے مل کر معاملات حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 18 =