جنوری 12, 2025

کرم: دو گاؤں کے بنکرز گرانے کے احکامات جاری

سیاسیات۔ کرم میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلے اور معاہدے کے تحت بنکرز گرانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کرم نے متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ لوئر کرم گاؤں خارکلی اور بالش خیل میں بنکرز ختم کیے جائیں۔

بنکرز ختم کرنے پر کل سے کام شروع ہوجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر و لوئر کرم کو موقع پر حاضر رہنے اور مورچے ختم کرنے کے لیے ضروری اوزار اور ورکرز لے جانے کی ہدایت کی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں سے بنکرز ختم کیے جائیں گے اور دونوں گاؤں میں بنکرز ختم کرنے کیلئے 14 رکنی سرکاری ٹیم جائے گی۔

خیال رہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + seven =