سیاسیات- وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری مدت کیلیے صدر بن گئے، امریکہ نے گرفتاری پر بڑا انعام رکھ دیا
وینزویلا کے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔
دوسری جانب امریکہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیردفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکہ میں کوکین اسمگل کرنے کا الزام ہے۔
وینزویلا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے صدرنکولس مادورو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا تاہم امریکہ نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔