جنوری 9, 2025

میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی واپس نہ آئے تو یہ حماس سمیت کسی کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔ ٹرمپ

سیاسیات۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک بار پھر حماس کو وارننگ دے دی۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے ٹرمپ کے بیان پر حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ٹرمپ کو سفارتی زبان استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حلف برداری سے قبل یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنا ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ اس کی قیمت ادا کریں گے۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + eighteen =