سیاسیات-برطانیہ باضابطہ طور پر ایران کی پاسداران انقلاب کو جلد ہی دہشت گرد قرار دے گا جس نے ملک میں فتنہ پھیلانے پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے ’ٹیلی گراف‘ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دیے جانے کا امکان ہے۔
اس فیصلے کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیے جانے کا امکان ہے اور اسے برطانوی وزیر سیکیورٹی اور وزیر داخلہ کی حمایت حاصل ہے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا مطلب یہ ہوگا ہے کہ اس گروپ سے تعلق رکھنا، اس کی میٹنگ میں شرکت کرنا اور عوام میں اس کا لوگو لے جانا جرم ہوگا۔
تاہم برطانیہ کی وزارت داخلہ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔