دسمبر 28, 2024

پاکستانی فوج کے حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اقوام متحدہ

سیاسیات-  افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے کہا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اپنے بیان میں مشن نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائیوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے کابل یونیورسٹی سے خطاب میں کہا کہ امارت اسلامیہ کسی مسلح گروپ کو افغان سر زمین پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ا نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے مزید کہا کہ بے بنیاد الزامات تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =