دسمبر 17, 2024

کرم میں گرینڈ امن جرگہ نویں روز بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

سیاسیات- ضلع کرم میں امن و امان کے لیے گرینڈ امن جرگہ نویں روز کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں ضلعی انتظامیہ و صوبائی حکومت کے نمائندے، فریقین کے عمائدین اور گرینڈ جرگہ ممبران شامل ہیں۔

راستوں کی بندش سے محصور عوام کے مسائل جرگہ کے فیصلے کی تاخیر کے باعث مزید بڑھ  رہے ہیں۔

سماجی رہنما میر افصل خان نے بتایا کہ  قبائلی جھڑپوں کے باعث آمدورفت کے راستے67 روز  سے بند ہیں، علاج نہ ملنے سے بچوں سمیت مریضوں کی اموات ہو رہی ہیں،  خوراک، پیٹرول اور گیس ختم ہونے سے لوگ شدید پریشان ہیں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ خوراک کی کمی پر قابو پانے، اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی اور راستے کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 1 =