دسمبر 21, 2024

شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم بننے نہیں دیں گے۔ امریکہ

سیاسیات۔ امریکہ نے کہا ہے کہ شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے جہاں انہوں نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔

دارالحکومت بغداد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے شام کی تازہ صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ( بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد)  یہ عراق کے لیے اپنی خودمختاری کو مستحکم کرنے کا لمحہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور عراق نے مشترکہ طور پر اس علاقائی خلافت کا راستہ روکنے میں زبردست کامیابی حاصل  کی ہے جو برسوں پہلے داعش نے قائم کی تھی۔

امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ شام میں داعش کی موجودگی کے پیش نظر اس کامیابی کی اہمیت عراق سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اور ہم پرعزم ہیں کہ داعش کو دوبارہ ابھرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم بننے دیں گے۔

خیال رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد انتونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، اور  اس دورے میں عراق ان کی آخری منزل تھی۔ قبل ازیں وہ ترکیہ گئے تھے جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × four =