سیاسیات۔ ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن شام کے دار الاحکومت دمشق پہنچ گئے جہاں انہوں نے نئی تحریر الشام کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ابراہیم قالن کا دورہ گزشتہ 13 برسوں میں کسی سینئر ترک عہدیدار کا پہلا دورہ شام ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ ابراہیم قالن گزشتہ روز دمشق میں تھے جہاں انہوں نے الجولانی اور نئے شامی وزیر اعظم محمد البشیر سے ملاقاتیں کیں۔
ترک میڈیا کی جانب سے ابراہیم قالن کے تاریخی اموی مسجد کے دورے کی ویڈیو بھی نشر کی جس میں ابراہیم قالن کو سخت سکیورٹی حصار میں مسجد سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ترکیہ نے 12 سال بعد دمشق میں اپنے سفارت خانے میں ناظم الامور تعینات کردیا ہے۔
ترکیہ نے 2012 میں شام میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔