نومبر 20, 2024

نیتن یاہو کا غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ

سیاسیات۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کردی، جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں حماس کی حکمرانی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یرغمالیوں کو نقصان پہنچانے والوں سے بدلہ ضرور لیں گے۔

مزید برآں نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لانے پر ہر یرغمالی کے عوض 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =