دسمبر 23, 2024

وطن کی عزت سب سے پہلے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔ محسن نقوی

سیاسیات۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا، تمام انکلوژرز قائم رہیں گے، کوئی انکلوژر ختم نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے جب کہ  بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے سب اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا، ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہے اس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وہاب ریاض مسلسل کام کر رہے ہیں، کسی کو ہٹایا نہیں تھا اور محمد یوسف کو بھی کہیں جانے نہیں دے رہے، میں کرکٹرز کو اکٹھا کر رہا ہوں ، جانے کیسے دوں گا، عبدالرزاق بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورمنسوخ نہیں ہوا ابھی ری شیڈول ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + eight =