سیاسیات۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 70 ڈالرز فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب ایران نے خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔