نومبر 20, 2024

ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔ امریکہ

سیاسیات۔ امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر ایک اور حملہ نہ کرے۔

امریکی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔

امریکی میڈیا نے کچھ روز قبل خبر دی تھی کہ ایران 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن سے قبل اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

گزشتہ روز بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقدامات پر امریکہ و اسرائیل کو سخت جواب ملے گا۔

تہران میں ایک تقریب میں ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے، اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × four =