نومبر 22, 2024

ایران اسرائیل پر کب حملہ کرے گا؟ امریکی میڈیا کا نیا دعوی

سیاسیات- امریکی میڈیا کا یاک نیا دعوی سامنے آیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ایران کب اسرائیل پر جوابی وار کرے گا

ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دےگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہوگا۔

ایران کے امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل کے خلاف جوابی حملے کی امریکی میڈیا کی رپورٹ پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے تو امریکہ اسرائیل کے دفاع کیلئے کھڑا رہے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایران نے اپنے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیل کو حملے کا مناسب اور صحیح وقت پر جواب دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 1 =