نومبر 24, 2024

جنگ بندی مذاکرات: حماس کی رضامندی اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط

سیاسیات۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کیلئے رضامندی اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے کہا کہ جنگ بندی بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  143افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ میں 2 رہائشی عمارتوں کو بمباری سے تباہ کیا اس دوران عمارت میں پناہ لینے والے 119 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے۔

مزید برآں اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی بمباری کی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 افراد شہید اور 180 زخمی ہوگئے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں 3 ڈرون حملے کیے اس دوران ایک اسرائیلی مارا گیا۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + nineteen =