نومبر 22, 2024

جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف نسل کشی کے ثبوت عالمی عدالت میں جمع کرادیے

سیاسیات۔ جنوبی افریقہ نے آئی سی جے میں اسرائیل کیخلاف نسل کشی کے ثبوت جمع کرادیے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی  گئی نسل کشی کے ثبوت بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جمع کرادئے ہیں۔

ایوان صدر نے کہا کہ اس دستاویز میں ایسے شواہد موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل کس طرح غزہ میں نسل کشی کے عالمی کنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ان شواہد میں غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو ممنوعہ ہتھیاروں سے مارنا، انسانی امداد تک رسائی سے محروم کرنا، بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، جبری نقل مکانی کے ذریعے غزہ پر قبضہ کرنا شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے لائے گئے مقدمے میں آئی سی جے اسرائیل کیخلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات کا جائزہ لے رہی ہے، عالمی عدالت اس مقدمے میں ایک ابتدائی فیصلہ پہلے ہی دے چکی ہے۔

مئی میں آئی سی جے نے اسرائیل کو رفح پر جارحیت روکنے کا حکم دیا تھا جس میں وہاں پناہ لینے والے لاکھوں فلسطینیوں کے لیے “سنگین خطرے” کا حوالہ دیا گیا تھا لیکن اسرائیل نے عالمی عدالت کے حکم کو ہوا میں اڑدیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 18 =