اکتوبر 27, 2024

اسرائیلی حملے میں امریکہ برابر کا ذمے دار ہے۔ ایران

سیاسیات۔ ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے اسرائیل نے عراق کا آسمان استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکہ کو برابر کا ذمے دار قرار دے دیا۔

ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے اسرائیل نے عراق کا آسمان استعمال کیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے پاسداران انقلاب کےکم ازکم 3میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا، تہران کےقریب امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ایس 300 ڈیفنس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے تہران اور مضافات میں پارچن ملٹری بیس اور ڈرون فیکٹری پر بھی حملے کیے۔

ادھر  ایران نے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے 4 فوجیوں کے شہید ہونے اور معمولی نقصان کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پرحملےمیں 100 جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور 20 ملٹری سائٹس کو نشانہ بنایا گیا جسے ایران نے سراسر جھوٹ قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − eighteen =