نومبر 25, 2024

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے دبئی روانہ

سیاسیات- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعطم نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر روانہ ہوئے۔

نواز شریف ایک سال 4 دن کے بعد بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم گزشتہ سال 21 اکتوبر کو لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف 5 ممالک کا دورہ کریں گے جن میں دبئی، امریکہ، لندن اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔ دبئی میں ان کا قیام ایک روز کے لیے ہوگا جس کے بعد وہ لندن جائیں گے۔

نواز شریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکہ جائیں گے جہاں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی، چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، نوازشریف کا اپنے چیک اَپ کے لیے لندن کا دورہ شیڈول تھا لیکن آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ دو بار ملتوی کیا تھا تاہم اب نواز شریف لندن میں اپنا چیک اَپ بھی کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن میں چند اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + fourteen =