اکتوبر 24, 2024

اسرائیل فوجی کامیابیوں کو پائیدار اسٹریٹجک کامیابیوں میں بدل دے۔ بلنکن

سیاسیات۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دے کہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کامیابیوں کو پائیدار اسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائے۔

اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمےاور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنےکا یہ غیرمعمولی موقع ہے۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − 10 =