اکتوبر 22, 2024

جوبائیڈن کی اسرائیلی حملے کے منصوبے پر گفتگو اشتعال انگیز ہے۔ ایران

سیاسیات۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی برلن میں ایران پر حملے کے اسرائیلی منصوبے پر گفتگو اشتعال انگیز ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ بائیڈن کے ریمارکس اسرائیل کی فوجی جارحیت کی منظوری اور حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اپنے خط میں ایرانی مشن نے کہا کہ امریکہ ایران کیخلاف اسرائیلی جارجیت اور اشتعال دلانے کا ذمہ دار ہے، امریکہ ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کو بھڑکانے اور اسے فعال کرنے میں اپنے کردار کا ذمہ دارہوگا۔

ایران کا کہنا تھا کہ امریکہ علاقائی اور بینالاقوامی امن اور سلامتی پر تباہ کن نتائج کا بھی ذمہ دار ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 16 =