اکتوبر 17, 2024

میکرون نے حزب اللّٰہ حملے رُکوانے کے لیے ایران سے مدد مانگ لی

سیاسیات- مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر میکرون نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر ایمانویل میکرون نے حزب اللّٰہ حملے کے رُکوانے کے لیے ایران سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 3 =